Urdu Bible Verses on Father
Urdu Bible Verses on Father
پیَدایش
2:24 اس واسطے مرد اپنے ماں باپ کو چھوڑیگا اور اپنی بیوی سے مِلا رہیگا اور وہ ایک
تن ہونگے ۔ ۔
پیَدایش
4:20 اور عدہؔ کے یاؔبل پَیدا ہوا ۔ وہ اُن کا باپ تھا جو خیموں میں رہتےاور جانور
پالتے ہیں ۔
پیَدایش
9:18 ۔نوُحؔ کے بیٹے جو کشتی سے نکلے سِؔم حاؔم اور یافؔت تھے اور حاؔم کنعاؔن کا باپ
تھا۔
پیَدایش
9:22 اور کنعؔان ے باپ حاؔم نے اپنے باپ کو برہنہ دیکھا اور پانے دونوں بھائیوں کو
باہر آکر خبر دی۔
پیَدایش
9:23 تب سِؔم ور یاؔفت نے ایک کپڑا لیا اور اُسے اپنے کندھوں پر دھرا اور پیچھے کو
اُلٹے چل کر گئے اور اپنے باپ کی برہنگی ڈھانکی ۔ سو اُنکے مُنہ اُلٹی طرف تھے اور
اُنہوں نے اپنے باپ کی برہنگی نہ دیکھی۔
خُروج
3:15 پھر خدا نے موسیٰ سے کہا کہ تُوبنی اسرائیل سے یوں کہنا کہ خدا وند تُمہارے باپ
دادا کے خدا ابرہام کے خدا اور اضحاق کے خدا اور یعقوب کے خدا نے مُجھے تُمہارے پاس
بھیجا ہے ۔ ابد تک میرا یہی نام ہے اور سب نسلوں میں اِسی سے میرا ذکر ہو گا ۔
خُروج
3:16 جا کر اسرائیلی بزرگوں ایک جگہ جمع کر اور اُنکو کہہ کہ خداوند تُمہارے باپ دادا
کے خدا ابرہام اور اضحاق اور یعقوب کے خدا نے مُجھے دِکھائی دے کر یہ کہا ہے کہ میں
نے تُمکو بھی اور جو کُچھ برتاو تُمہارے ساتھ مصر میں کیا جا رہا ہے اُسے بھی خُوب
دِیکھا ہے ۔
خُروج
6:20 اور عمرام نے اپنے باپ کی بہن یوکبد سے بیاہ کیا ۔ اُس عورت کے اُس سے ہارُون
اور موسیٰ پیدا ہوئے اور عمرام کی عُمر ایک سو سینتیس برس کی ہوئی ۔
خُروج
20:12 تو اپنے باپ اور اپنی ماں کی عزت کرنا تاکہ تیری عمر اس مُلِکک میں جو خُداوند
تیرا خُدا تُجھے دیتا ہے دراز ہو ۔
خُروج
21:15 اور جو کوئی اپنے باپ یا اپنی ماں کو مارے وہ قطعی جان سے مارا جائے ۔
خُروج
22:17 لیکن اگر اسکا باپ ہرگز راضی نہ ہو کہ
اس لڑکی کو اسے دے تو وہ کنواریوں کے مہر کے موافق اسے نقدی دے۔
خُروج
34:7 ہزاروں پر فضل کرنے والا ۔گناہ اور تقصیر
اور خطا کا بخشنے والا لیکن وہ مُجرم کو ہرگزبری نہیں کریگا بلکہ باپ دادا کے گناہ
کی سزا اُنکے بیٹوں اور پوتوں کو تیسری اور چوتھی پُشت تک دیتا ہے۔
خُروج
40:15 اور جیسے اُنکے باپ مسح کرے ویسے ہی اُنکو بھی مسح کرنا تاکہ وہ میرے لئے کا
ہن کی خدمت کو انجام دیں اور اُنکا مسح ہو نا اُنکے لئے نسل در نسل ابدی کہانت کا نشان
ہو گا ۔
احبار
18:7 تو اپنی ماں کے بدن کو جو تیرے باپ کا بدن ہے بے پردہ نہ کرنا کیونکہ وہ تیری
ماں ہے۔تو اسکے بدن کو نے پردہ نہ کرنا۔
احبار
18:8 تو اپنے باپ کی بیوی کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا کیونکہ وہ تیرے باپ کا بدن ہے۔تو
اپنی بہن کے بدن کو چاہے وہ تیرے باپ کی بیٹی ہو چاہے تیری ماں کی خواہ وہ گھر میں
پیدا ہوئی ہو خواہ اور کہیں بے پردہ نہ کرنا۔
احبار
18:12 تو اپنی پھوپھی کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا کیونکہ وہ تیرے باپ کی قریبی رشتہ
دار ہے۔
احبار
19:3 تم میں سے ہر ایک اپنی ماں اور اپنے باپ سے ڈرتا رہے اور تم میرے سبتوں کو ماننا۔میں
خداوند تمہارا خدا ہوں۔
احبار
20:11 اور جو شخص اپنی سوتیلی ماں سے صحبت کرے اس نے اپنے باپ کے بدن کو بے پردہ کیا
وہ دونوں ضرور جان سے مارے جائیں۔انکا خون ان ہی کی گردن پر ہوگا۔
دانی
ایل 11:38 اور اپنے مکان پر معبُود حصار کی تعظیم کرے گا اور جس معبُود کو اُس کے باپ
دادا نہ جانتے تھے سونا اور چاندی اور قیمتی پتھر اور نفیس ہدے دے کر اُس کی تکریم
کرے گا۔
دانی
ایل 11:37 وہ اپنے باپ دادا کے معبُودوں کی پروانہ کرے گا اور نہ عورتیں کی مرغوبہ
کو اور نہ کسی اور معبود کو مانے گا بلکہ اپنے آپ ہی کو سب سے بالا جانے گا ۔
ہوسیع
9:10 میں نے اسرائیل کو بنابانی انگوروں کی مانند پایا۔ تمہارے باپ دادا کو انجیر کے
پہلے پکے پھل کی مانند دیکھا جو درخت کے پہلے موسم میں لگا ہو لیکن وہ بُعل فغور کے
پاس گئے اور اپنے آپ کو اُس باعث رُسوائی کے لے مخصُوص کیا اور اپنے اُس محبوب کی مانند
مُکروہ ہُوے۔
یُوایل
1:2 اے بُوڑھو سُنو !اے زمین کے سب باشندو کان لگاؤ!کیا تمہارے یا تمہارے باپ دادا
کے ایّام میں کبھی ایسا ہوا؟۔
عامُوس
2:4 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ یہُوداہ کے تین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے میں اُس
کو بے سزا نہ چھوڑوں گا کیونکہ اُنہوں نے خُداوند کی شریعت کو رد کیا اور اُس کے احکام
کی پیروی نہ کی اور اُن کے جُھوٹے معبُودوں نے جن کی پیروی اُن کے باپ دادا نے کی اُن
کو گُمراہ کیا ہے۔
عامُوس
2:7 وہ مسکینوں کے سر پر کی گرد کا بھی لالچ رکھتے ہیں اور حلیموں کو اُن کی راہ سے
گمراہ کرتے ہیں اور باپ بیٹا ایک ہی عورت کے پاس جانے سے میرے مُقدس نام کی تکفیر کرتے
ہیں۔
زبُور
79:8 ہمارے باپ دادا کے گُناہوں کو ہمارے خلاف یاد نہ کر ۔ تیری رحمت جلد ہم تک پہنچے
کیونکہ ہم بہت پست ہو گئے ہیں۔
زبُور
89:26 وہ مھے پُکار کر کہے گا تُو میرا باپ۔میرا خُدا اور میری نجات کی چٹان ہے۔
زبُور
103:13 جَیسے باپ اپنے بیٹوں پر ترس کھاتا ہے وَیسے ہی خُداوند اُن پر جو اُس سے ڈرتے
ہیں ترس کھاتاہے۔
زبُور
109:14 اُسکے باپ دادا کی بدی خُداوند کے حُضور یاد رہے۔اور اُس کی ماں کا گُناہ مِٹایا
نہ جائے۔
اِمثال
3:12 کیونکہ خداوند اُسی کو ملامت کرتا ہے ج سے اُسے محبت ہے ۔ جیسے باپ اُس بیٹے کو
جِس سے وہ خوش ہے۔
اِمثال
1:8 اَے میرے بیٹے !اپنے باپ کی تربیت پر کان لگا اور اپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ
کر ۔
اِمثال
4:1 اَے میرے بیٹو!باپ کی تربیت پر کان لگاؤ اور فہم حاصل کرنے کے لئے توجہ کرو ۔
اِمثال
4:4 باپ نے مجھے سکھایا اور مجھ سے کہا میری بای تیرے دِل میں رہیں ۔ میرے فرمان بجا
لااور زندہ رہ ۔
اِمثال
6:20 اَے میرے بیٹے !اپنے باپ کے فرمان کو بجالا اور اپنی ماں کی تعلیم کو نہ چھوڑ۔
اِمثال 13:1 دانشمند بیٹا!اپنے باپ کی تعلیم کو سنتا ہے لیکن ٹھٹھاباز سرزنش پر کان نہیں لگاتا ۔
Comments
Post a Comment